بچہ بھیڑ کا مگر چہرہ انسانی۔ قیامت کی نشانی یا کچھ اور؟

منگل 31 مارچ 2015 12:12

بچہ بھیڑ کا مگر چہرہ انسانی۔ قیامت کی نشانی یا کچھ اور؟

روس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) 45 سالہ چرواہابلاسیس لاورنٹیو ایک ہفتے سے انتظار میں تھا کہ کب اس کی بھیڑ بچہ دے اور وہ اسے فروخت کر کے کچھ پیسے کمائے، مگر جب اس نے بچے کو دیکھا تو دہشت کے مارے اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی۔ اس نے دیکھا کہ بھیڑ کے بچے کا جسم تو بھیڑ کا ہے مگر اس کا سرانسانی ہے۔ بلاسیس کا تعلق جنوب مغربی روس کے علاقے داغستان کے قصبے چرکا سے ہے۔

اس عجیب و غریب بچے کے ماں باپ بالکل نارمل بھیڑ یں ہیں اس لیے اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ یہ بچہ اس عجیب و غریب شکل میں کیوں پیدا ہوا ہے۔علاقے میں یہ عجیب الخلقت بھیڑ کا بچہ ہی سب کی گفتگو کا موضوع ہے۔ایک 65 سالہ ہمسائے دیمنتی کے مطابق اس نے اپنی زندگی میں بہت سے عجیب و غریب واقعات دیکھے ہیں مگر ایسا کوئی واقعہ نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

بھیڑ کے بچے کا سر ایسے ہے جیسے کسی بڑی ناک والے غصیلے بوڑھے کا چہرہ ہو۔

56 سالہ دیہاتی دانہ مشنا کے مطابق بھیڑ کا بچہ عجیب ہے، اس سے خوف بھی آتا ہے اور اس پر پیار بھی آتا ہے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ بڑے ہونے پر یہ کیسا لگے گا۔ چرواہے بلاسیس کا کہنا ہے کہ مقامی سرکس نے اس بچے کے بدلے عام بھیڑ سے 10 گنا زیادہ قیمت دے کر اسے خریدنے کی پیشکش کی مگر اس نے انکار کر دیا۔ چرواہے کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو بھیڑ کا یہ بچہ کچھ حد تک حسین ہے وہ اسے کسی کے کھانے کے لیے ہرگز فروخت نہیں کرے گا۔