زندگی میں ناکامیاں نہ دیکھتا تو موجودہ مقام پر نہ پہنچ سکتا‘ امیتابھ بچن

منگل 31 مارچ 2015 12:42

زندگی میں ناکامیاں نہ دیکھتا تو موجودہ مقام پر نہ پہنچ سکتا‘ امیتابھ ..

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ اگر زندگی میں ناکامیاں نہ ملتی تو اس مقام تک نہ پہنچ پاتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیتابھ بچن جو کہ ”انڈیا بائی دی نیل فیسٹیول“ کے سلسلے میں ان دنوں مصر میں ہیں نے کہا کہ اس فیسٹیول میں ایوارڈ ملنے پر بیحد خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مصر آ کر مجھے ایسے لگتا ہے کہ یہ میرا اپنا دوسرا گھر ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصر کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے عزت اور احترام دیا اور یہ میرے لئے اسی وجہ سے باعث سکون رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بہت سی ناکامیاں بھی دیکھی ہیں۔ اور جب بھی مجھ پر مشکل حالات پڑے میں نے ہمت ہارنے کے بجائے آگے بڑھنے کی ٹھان کر رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کی مشکلات اور ناکامیوں کی وجہ سے ہی ہے کہ میں اس مقام پر ہوں۔ انہوں نے کہا اپنے کیرئیر میں اتنی عزت اور اعلیٰ مقام ملنے کی بیحد خوشی بھی ہے۔