پاکستان میں 2005ء سے 2013ء تک 80 ہزار افراد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں جاں بحق ہوئے ‘ امریکی تنظیم

منگل 31 مارچ 2015 13:29

پاکستان میں 2005ء سے 2013ء تک 80 ہزار افراد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) عالمی امن اور جنگ وجدال کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے جاری کیے جانے والے حالیہ عدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 2005ء سے 2013ء تک 80 ہزار افراد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔نئی دہلی میں قائم انسٹیٹیوٹ آف کونفلکٹ مینجمنٹ کے ساتھ منسلک جنوب ایشیائی دہشت گردی پینل (ایس اے ٹی پی) کی رپورٹ میں موجود اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والوں میں شہریوں کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکار شامل ہیں متعد دہشتگرد بھی مارے گئے ایس اے ٹی پی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2013ء کے اختتام تک پاکستان میں ہونے والی مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں 26 ہزار 8 سو 62 دہشت گرد اور 5 ہزار 4 سو 98 سیکیورٹی اداروں کے اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس اے ٹی پی کے مطابق سال 2013 میں 3 ہزار ایک شہری پاکستان میں زندگی کی بازی ہار گئے اس حوالے سے فزیشن فار سوشل رسپونسبلٹی، فزیشن فار گلوبل سروائیول اور نوبل انعام یافیہ تنظیم انٹرنیشنل فزیشن فار پری وینٹیشن آف نیوکلیئر وار کی مشترکہ رپورٹس میں بھی ملتے جلتے عدادوشمار پیش کئے گئے ہیں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹیڈیز کی جانب سے جمع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق سال 2005ء سے 2012ء کے دوران 34 ہزار شہری جاں بحق ہوئے ‘ صرف 2011ء میں 6 ہزار 5 سو 50 شہری اور سال 2012ء میں 4 ہزار 7 سو 11 شہری شہید ہوئے۔

تمام رپورٹس کے عداد و شمار کو یکجا کیا جائے تو سال 2013ء کے اختتام تک ملک بھر میں 48 ہزار شہری شہید ہوئے ہیں۔ادھر لندن کے ادارے بیورو آف انوسٹی گیشن جنرل کی جانب سے جاری ہوے والے اعدادوشمار کے مطابق اسی دوران 416 سے 951 پاکستانی شہری امریکا کی جانب سے کئے جانے والے ڈرون حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ 2005ء سے 2013ء تک پاکستان میں 45 صحافی بھی دہشت گردی میں اپنی جانیں پیش کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :