دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 31 مارچ 2015 13:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) تربیلا منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریا سندھ (تربیلاکے مقام پر) آمد24600کیوسک اور اخراج 12000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر) آمد 49600کیوسک اور اخراج 49600 کیوسک، جہلم (منگلاکے مقام پر)آمد84900کیوسک اور اخراج15000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر) آمد 73300کیوسک اور اخراج 68000 کیوسک ، بیراج جناح آمد60600کیوسک اور اخراج 55600کیوسک،چشمہ آمد49300کیوسک اوراخراج 36500کیوسک، تونسہ آمد35900 کیوسک اور اخراج 35900کیوسک، پنجند آمد27100کیوسک اور اخراج 24200کیوسک،گدو آمد70000کیوسک اوراخراج 66900کیوسک، سکھر آمد 60900 کیوسک اور اخراج34900کیوسک، کوٹری آمد44500کیوسک اور اخراج 24600 کیوسک، جھیل ، تربیلا ڈیڈلیول 1380فٹ،موجودہ سطح 1447.40فٹ،انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.481ملین ایکڑ فٹ ، منگلا :ڈیڈلیول 1040فٹ،موجودہ سطح 1122.65 فٹ، انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.069ملین ایکڑ فٹ ، چشمہ :ڈیڈلیول 637فٹ،موجودہ سطح 647.10فٹ،انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.204ملین ایکڑ فٹ۔

(جاری ہے)

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج کی مقدار 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل منگل کی صبح 6بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :