17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ‘اوکاڑہ سینئرز نے ساہیوال سینئرز کو 63 رنز ،بہاولنگر سینئرز نے بورے والا لائنز کو 55 رنز سے ہرادیا

منگل 31 مارچ 2015 13:42

17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ‘اوکاڑہ سینئرز نے ساہیوال سینئرز کو 63 رنز ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) 17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا میچ اوکاڑہ سینئرز اور ساہیوال سینئرز کے درمیان جمخانہ گراؤنڈ ساہیوال میں کھیلا گیا جو کہ اوکاڑہ سینئرز نے 63 رنز سے جیت لیا۔ اوکاڑہ سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔ ارشاد احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔

محمد حفیظ 52رنز ، راؤ ریاض 25، ملک عامر توصیف 23، آصف محمود 15 اور ریاض احمد نے 15رنز بنائے۔ ساہیوال سینئرز کی طرف سے شاہد نصیر نے 3/65، مسعود بلوچ 2/5، مسرور حسین 1/35، شہباز اشرف1/29، وسیم شاہ 1/33 اور احمد یار نے 1/18 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ساہیوال سینئرز 28 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

مسرور حسین نے 77، مسعود حسین 41، وسیم شاہ 47 اور آصف اقبال نے 17 رنز بنائے۔

اوکاڑہ سینئرز کی طرف سے ملک عامر توصیف نے 4/30، ارشاد احمد 4/36، محمد حفیظ 1/22 اور فرزند علی نے 1/38 وکٹ حاصل کیں۔ سہیل منظور، طالب حسین امپائر جبکہ محمد عتیق سکورر تھے۔ اسی سلسلے کا دوسرا میچ بہاولنگر سینئرز اور بورے والا لائنز کے درمیان بہاولنگر اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو کہ بورے والا لائنز نے 55 رنز سے جیت لیا۔ بورے والا لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔

قمر الزمان نے 45، حنیف کاشف 50، محمد سلیم 22، محمد جمیل 23 اور ندیم ناصر نے 43رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ بہاولنگر سینئرز کی طرف سے محمد عامر نے 3/38، احسن جاوید 1/24، شوکت علی 1/25 اور محمد شاہد نے 1/44 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں بہاولنگر سینئرز 17.4 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔ شوکت علی نے 37، احسن جاوید 22،محمد شاہد 17 اور محمد عامر نے 20رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ بورے والا لائنز کی طرف سے حنیف کاشف نے 5/19، ندیم ناصر 1/42، محمد سلیم 1/43 اور عاطف شیخ نے 1/15 وکٹ حاصل کیں۔ راجہ شاہد، جمیل شاہ امپائر جبکہ محمد عارف سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :