سانگھڑ ، جانوروں میں بیماری، روزانہ سیکڑوں ہلاک ہونے لگے

منگل 31 مارچ 2015 13:56

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سانگھڑ کے مختلف جانوروں میں بیماری، روزانہ سیکڑوں ہلاک ہونے لگے، مالکان پریشان، جانوروں کے ڈاکتر لوٹ مار کرنے لگے، سرکاری ڈاکٹر اسپتالوں سے غائب، ادویات غائب۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے مختلف علاقوں نواحی گاؤں واڈکی، پکسری، ہیڈ جمڑاؤ، ورکشاپ سمیت چوٹیاریوں میں اچانک مال مویشی جانوروں میں بھینس بکریاں، اونٹ ودیگر میں وبائی امراض پھیلنے لگے۔

سیکڑوں جانوروں کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

مالکان غلام اسحاق شر، کریم شر، سکندر ملاح ودیگر نے بتایا کہ جانوروں میں کپکپی، دست، خارش کی بیماری پھیلنی لگی ہے۔ ڈاکٹروں کے ڈاکٹر فی جانور انجکشن 2 ہزار روپے ادویات کی الگ رقم وصول کرکے لوٹ مار کرنے لگے ہیں، جانوروں کے اسپتالوں میں ڈاکٹر غائب اور ادویات کیلئے کمیشن ایجنٹ اسٹوروں کے نام پرچی تھما دی جاتی ہے، جانوروں کی ہلاکت میں نواز علی شر کی بھینس، رب نواز کے 6 بیل، مراد علی کا بیل، سکندر ملاح کی 2 بکریوں سمیت مختلف علاقوں میں سیکڑوں جانوروں کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں جس کی بنا پر جانوروں کے مالکان سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر، ڈپٹی کمشنر واعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :