الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے128 اور پی پی160 میں ووٹرز کے انگھوٹھوں کی تصدیق نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم دیدیا

درخواست گزار اخراجات کی مد میں 34 لاکھ روپے جمع کرائیں،الیکشن ٹریبونل

منگل 31 مارچ 2015 15:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے128 اور پی پی160 میں ووٹرز کے انگھوٹھوں اور ریکارڈ نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست پر حلقہ این اے 128 اور پی پی 160 میں مبینہ دھاندلی کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے حلقہ میں بدترین دھاندلی کی ہے لہذا مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد افضل کھوکھر اور فیصل الملوک کھوکھر کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے اور ووٹوں کے انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے ۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے128 اور پی پی160 کا ریکارڈ اور ووٹوں کی انگھوٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا حکم دیدیا ہے اور تصدیق کے عمل پر ہونے والے اخراجات کی مد میں درخواست گزاروں کو این اے 128 کیلئے 20 لاکھ جبکہ پی پی160 کیلئے 14 لاکھ روپے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے، کیس کی مزید سماعت14اپریل تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :