کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز جشن کا سماں

سیاسی بہاریں لوٹ آئیں

منگل 31 مارچ 2015 16:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز جشن کا سماں سیاسی بہاریں لوٹ آئیں امید وار اپنے حامیوں کے جلوسوں کے ہمراہ کاغذات جمع کرانے پہنچے کینٹ بورڈ حکام نے سیکورٹی کے پیش نظر امید وار کے ہمراہ صرف تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو داخلے کی اجازت دی تھی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردستی گیٹ کھلوا کر اندر داخل ہو گئے کینٹ کے عوام سے امید واروں کے اپنے اپنے علاقوں کو پیرس بنانے کے دعوے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن سیاسی بنیادوں پر کرانے کے عدالتی فیصلے کے بعد کاغذات جمع کرانے کے آ خری روز امید واروں کا جوش و خروش دیدنی تھا، وارڈ 6سے حاجی ظفر اقبال وارڈ 4 سے راجہ جہانداد خان،وارڈ 7سے راجہ اعجاز احمد ستی، وارڈ3اختر خان،عبدالمجید خان وارڈ 6 قاضی محمدنصیر نے کہا ہے ماضی کی روایات کے بر عکس ہم عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے کے تحت الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں17سال بعد کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کا انعقاد خوش آئند ہے اس سال میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک الیکشن میں حصہ لے رہپی ہے مسلم لیگ ن کے رانا جلیل ،رانا خلیل، پیپلز پارٹی بابو ادریس ،اور سابق کونسلر چوہدری محمد یوسف تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں مخالف سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں غلام سرور خان،زاہد کاظمی کی پوری توجہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن پر مرکوز ہے اس مرتبہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں انھیں اپنی دال گلتی نظر نہیں آ رہی ہے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور روائتی آزمودہ امید واروں سے اب جان چھڑانے کے موڈ میں نظر آ رہے ہیں 25اپریل کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔