یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن”فیصلہ کن طوفان“ نہ صرف پورے خطے بلکہ عالمی امن و سلامتی کا باعث بنے گا، فوجی کارروائی کا مقصد یمن کی سلامتی، خود مختاری اور استحکام کو قائم رکھنا اور صنعاء میں قوم کی نمائندہ آئینی حکومت کو بحال کرنا ہے،یمن میں آئینی حکومت کی رٹ قائم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا،حوثی باغیوں کو اسلحہ حکومت کو واپس کرنا ہوگا اور ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پڑوسی ملکوں کے لیے خطرہ نہیں ہیں

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا کابینہ کے ہفتہ وار اجلا س سے خطاب

منگل 31 مارچ 2015 16:23

یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن”فیصلہ کن طوفان“ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن”فیصلہ کن طوفان“ نہ صرف پورے خطے بلکہ عالمی امن و سلامتی کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے آپریشن ”فیصلہ کن طوفان“ میں شامل ہونے عرب ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ آپریشن پورے خطے اور عالمی امن و سلامتی کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کا مقصد یمن کی سلامتی، خود مختاری اور استحکام کو قائم رکھنا اور صنعاء میں قوم کی نمائندہ آئینی حکومت کو بحال کرنا ہے۔ جب تک یمن میں آئینی حکومت کی رٹ قائم نہیں ہوجاتی اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا۔ حوثی باغیوں کو اسلحہ حکومت کو واپس کرنا ہوگا اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پڑوسی ملکوں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :