ٹائر پھٹ گیا تھا جس کے سبب کار بے قابو ہوگئی‘ سلمان خان

منگل 31 مارچ 2015 16:49

ٹائر پھٹ گیا تھا جس کے سبب کار بے قابو ہوگئی‘ سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ستمبر 2002ء میں ہونے والے کار حادثہ کے سلسلہ میں سلمان خان ان دنوں عدالت پیشی پر جارہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس کے سلسلے میں عدالت حاضر ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ سلمان نے بتایا کہ ممبئی کے نواح میں وہ یا کوئی اور اس دن شراب کی حالت میں کار نہیں چلا رہا تھا دراصل اس کی کار کا ٹائر پھٹ گیا تھا جس کے باعث کار گرین فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے باعث ایک بیکری کے باہر خالی جگہ پر سوئے ہوئے کار کی زد میں آگئے جن میں سے ایک مارا گیا تھا۔ 49 سالہ بھارتی ادکار انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 304 (II) کے تحت کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔