کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائینگے‘ الیکشن کمیشن،

سیاسی جماعت کا نشان مانگنے کی درخواست پر امیدوار سے ٹکٹ مانگا جائے گا

منگل 31 مارچ 2015 18:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عدالیہ عالیہ کے فیصلے کے مطابق ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائینگے، سیاسی جماعت کا نشان مانگنے کی درخواست پر امیدوار سے ٹکٹ مانگا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے تیار ہیں کسی امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعت کا نشان الاٹ کرنے کی درخواست پر اسے پارٹی ٹکٹ فراہم کرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بلدیاتی الیکشن کیلئے جن امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں وہی پارٹی بنیادوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔