لوئر دیر،آٹھویں جماعت کے طالب علم نے فیل ہوجانے پر زہریلی گولی کھالی،ہسپتال منتقل ،حالت خطرے سے باہر

منگل 31 مارچ 2015 19:06

لوئر دیر،آٹھویں جماعت کے طالب علم نے فیل ہوجانے پر زہریلی گولی کھالی،ہسپتال ..

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء) لوئر دیر تحصیل میدان لعل قلعہ سکول میں جماعت ہشتم کے طالب علم نے فیل ہوجانے کے صدمہ پر زہریلی گولی کھالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول لعل قلعہ جماعت ہشتم کے طالب علم سجاد الرحمان ولد محفوظ جو ڈھیروں کا رہائشی تھا سکول میں امتحان کا نیتجہ سننے آیا اور اساتذہ نے جب بتایا کہ سجاد الرحمان فیل ہو گیا جس پر اس نے پہلے سے اپنی ٹوپی میں زہریلی گولیاں رکھی ہوئی تھیں، فیل وہنے کا سن کر سکول میں طلباء کے سامنے زہریلی گولی کھائی لیکن سکول کے طلباء نے بروقت لعل قلعہ ہسپتال پہنچا دیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔