چیئرمین شہریار خان نے آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کر دیا

منگل 31 مارچ 2015 19:44

چیئرمین شہریار خان نے آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نشریاتی حقوق کی بولی کمیٹی کے چیئرمین احسان مانی سمیت بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم غیر حاضر رہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے نشریاتی حقوق کو پانچ سال کے لیے دو ٹی وی چینلز کے نام کر دیا۔

(جاری ہے)

2020 تک پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر معاملات پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس پر نشر ہوا کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی شہریار خان نے آئندہ سال مناسب وقت پر پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کر دیا مزید یہ بھی فیصلہ کیا کہ فیصل آباد اور روالپنڈی میں ریجنل اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی۔ آخر میں کہا گیا کہ پانچ سالہ پروگرام پر آئندہ گورننگ بورڈ اجلاس میں بحث کی جائے گی۔