چیئرمین پی سی بی شہریار خاں اور نجم سیٹھی کی برطرفیوں کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

منگل 31 مارچ 2015 21:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے سیاسی بنیادوں پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے پر چیئرمین پی سی بی شہریار خاں اور نجم سیٹھی کی برطرفیوں کیلئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار رضوان گل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کامیرٹ کی بجائے سیاسی بنیادوں پر چنا ؤ کیا گیا جس کی وجہ سے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سامنے آئی اورکھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی سے قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔

عدالت سے استدعا ہے کہ ٹیم کا سیاسی بنیادوں پر انتخاب کرنے پر شہریار خان اور نجم سیٹھی کو برطرف کرنے کے احکامات صارد کئے جائیں ۔ سماعت کے دوران بورڈ کے تفضل رضوی نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوامی شکایات کی سماعت کیلئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع ہی نہیں جس پر عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر کے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :