وعدہ خلا فیاں اور ڈنگ ٹپاوٴ پالیسی پنجاب حکو مت کی پہچا ن بن چکی ، کو ئی محکمہ بھی حکومت ِپنجا ب کے شر سے محفوظ نہیں ‘ میا ں محمود الرشید ،
ینگ ڈاکٹر ز ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو چکے ،بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ‘ اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی
منگل 31 مارچ 2015 21:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ حکمران ”کمیشن “کے بغیر کوئی کام نہیں کر نا چاہتے اسی لیے شاید ینگ ڈاکٹر ز کے مسائل بھی حل کر نے کو تیار نہیں ہیں ‘وعدہ خلا فیاں اور ڈنگ ٹپاوٴ پالیسی پنجاب حکو مت کی پہچا ن بن چکی ہے‘(ن) لیگ ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج پر مجبور کر نے کی بجائے ان سے کیے جانیوالے وعدوں کو فوری طور پر پورا کر ے ورنہ حکمرانوں کی بے حسی انکو لے ڈوبے گی ۔
اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے کہا کہ پنجا ب میں کو ئی محکمہ بھی حکومت ِپنجا ب کے شر سے محفوظ نہیں ہے ینگ ڈاکٹرز، کلر کس ، نابینا افراد ،کسان ، پیرا میڈ یکل سٹا ف ، لیڈ ی ہیلتھ ورکرز ، واپڈا ملازمین سمیت دیگر محکموں کے ملا زمین آئے روز اپنے مطالبہ کے حق کیلئے پنجا ب کے حکمرانو ں کے خلا ف سڑکو ں پر احتجا ج کر تے رہتے ہیں ، (ن) لیگ کو اپنا سیاسی انداز تبدیل کر نا ہو گا ورنہ وہ وقت دور نہیں جب پو ری قوم حکمرانوں اور انکی نااہلیوں کے خلاف سڑکوں پر ہونگے اور حکمرانوں کو بھاگنے کا بھی موقعہ نہیں ملے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.