این اے 128 اور پی پی 160 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم
منگل 31 مارچ 2015 21:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 128 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل لاہورکے جج کاظم علی ملک نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
دوران سماعت الیکشن ٹربیونل کے روبرو تحریک انصاف کے کرامت کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں این اے 128 میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی جبکہ پولنگ اسٹشنز کے نتائج تبدیل کیے گئے جس کے نتیجہ میں مسلم لیگ (ن)کے افضل کھوکھر کامیاب ہوئے۔
پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ پی پی 160 میں دھاندلی کر کے (ن) لیگ کے سیف الملکوک کھوکھر کامیاب ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل کے روبرو افضل کھوکھر اور سیف الملکوک کھوکھر کے وکلا نے ان درخواستیں کی مخالفت کی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد این اے 128 اور پی پی 160 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیدیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.