پاکستانی باؤلر وہاب ریاض کی گیندوں پر وکٹ بچانا صرف خوش قسمتی تھی‘ شین واٹسن
منگل 31 مارچ 2015 22:05
میلبورن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی باؤلر وہاب ریاض کی گیندوں پر وکٹ بچانا صرف خوش قسمتی تھا،ٹیم میں دوبارہ موقع ملنے پر اس بات کو ثابت کیا کہ ابھی مجھ میں ون ڈے کرکٹ باقی ہے۔میلبورن فیڈریشن سکوائر پر منعقدہ تقریب جشن میں میڈیا سے گفتگو میں شین واٹسن نے کہا کہ میں پاکستانی پیسر وہاب ریاض کے خطرناک ترین سپیل پر وکٹ بچانے میں کامیاب رہنے کو اپنی خوش قسمتی سے تعبیر کرتا ہوں۔
ورلڈ کپ فتح پر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے مائیکل کلارک کے ہم عمر 33سالہ شین واٹسن نے کہا کہ پرتھ میں افغانستان سے گروپ میچ میں ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کے باوجود مجھے اپنے کیریئر کے ختم نہ ہونے کا یقین تھا۔(جاری ہے)
میں نے دوبارہ موقع ملنے پر اس بات کو ثابت کیا کہ ابھی مجھ میں ون ڈے کرکٹ باقی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی آل رانڈر شین واٹسن ابھی مزید ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا چاہتے ہیں۔
ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹرز فائنل میچ میں قومی ٹیم کے باؤلر وہاب ریاض نے ایسی شاندار باؤلنگ کی کہ لیجنڈ کھلاڑی بھی ان کی تعریف کے بغیر نہیں رہ سکے تھے۔ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز برائن لارا نے وہاب ریاض کی باؤلنگ کو شاندار قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے پر دائر جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جبکہ ان سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔دوسری جانب سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے وہاب ریاض کی باؤلنگ پر اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی باؤلر نے جس قسم کی باؤلنگ کی وہ سالوں یاد رہتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.