تحفظ حرمین شریفین کنونشن کل جامعہ منظورالاسلامیہ لاہورمیں ہوگا

منگل 31 مارچ 2015 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء )ملک کی چھ دینی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام کل بروز(جمعرات) جامعہ منظورالاسلامیہ عیدگاہ لاہور کینٹ میں تحفظ حرمین شریفین کنونشن ہوگا جس میں مختلف جماعتوں کے راہنماء شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس اہم ترین اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالرؤف فاروقی،اہلسنت کے قائدمولانامحمداحمدلدھیانوی،پاکستان شریعت کونسل کے مولانازاہدالراشدی،انصارالامہ کے مولانافضل الرحمن خلیل ،جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ مولاناپیرسیف اللہ خالد،مولانامحمدعاصم مخدوم اور مولانامحمداسداللہ فاروق سمیت کثیرتعداد میں مشائخ علماء کرام شرکت کریں گے ۔

اجلاس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔