ایم کیو ایم شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے‘ تحریک انصاف پنجاب،
رہنماؤں کی ایم کیو ایم کے کارکنوں کا عمران اسماعیل سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر حملے کی شدید مذمت
منگل 31 مارچ 2015 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال، ریجنل صدور نور خان بھابھہ ، رائے حسن نوازسمیت دیگر عہدیداران نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔
ایم کیو ایم بندوق اور تشدد سے کراچی کے عوام کو زیادہ دیگر یرغمال نہیں رکھ سکتی۔ واقعہ میں ملوث ایم کیو ایم کے غنڈہ عناصر کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دے۔ انہوں نے کہاکہ عزیز آباد گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے نہتے رہنماؤں اور کارکنوں پر حملے سے ایم کیوایم کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم ایک فاشسٹ جماعت ہے اور وہ خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
تحریک انصاف کے جلسے کے اعلان کے بعد الطاف حسین اور ان کے درباریوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور ایم کیو ایم کی کھلی غنڈہ گردی اوربدمعاشی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ ایم کیوایم کی غنڈہ گردی کے موقع پرسندھ حکومت اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ، وقت آگیا ہے کہ کراچی کی عوام عمران خان کا بھرپور ساتھ دے کر ایم کیو ایم کی دہشتگردی اور دہشتگردوں سے نجات حاصل کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.