جبوتی سے 200 پاکستانیوں کی واپسی کیلئےطیارہ آج دوپہر جائیگا
بدھ 1 اپریل 2015 11:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل2015ء).عدن میں محصور 200 پاکستانی چینی بحری جہاز کے ذریعے آج جبوتی پہنچیں گے ۔ پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی پرواز آج دوپہر 12بجے کراچی سے جبوتی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ یمن کے شہر عدن میں محصور 200 پاکستانیوں کو ایک چینی بحری جہاز کے ذریعے آج افریقی ملک جبوتی پہنچایا جائے گا، جہاں سے انہیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔
پرواز کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صنعاء سے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے سعودی عرب سے شہر کو نو فلائی زون سے استثنا جبکہ یمنی حکام سے گراؤنڈ کلیئرنس مانگی گئی ہے، صنعا میں 70تا 90پاکستانی محصور ہیں جو سفیر کے قافلے کے ساتھ حدیدہ نہیں گئے اور وطن واپسی کا موقع ضائع کیا۔(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا تھا کہ عدن میں محصور 200 پاکستانیوں کو ایک چینی بحری جہاز کے زریعے آج جبوتی پہنچایا جائیگا، جہاں سے انہیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے زریعے وطن واپس لایا جائیگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 150 پاکستانیوں کو لانے کیلئے پاکستان نیوی کا بحری جہاز جمعرات 2 اپریل کو مکلا پہنچے گا ،ان لوگوں کو کراچی لایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 400 پاکستانی صنعا،عدن اور مکلا میں انخلا کے انتظارمیں ہیں، جہاں خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو کرائسز مینجمنٹ سیل سے رابطے میں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.