معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 79 برس کے ہوگئے

بدھ 1 اپریل 2015 11:23

معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 79 برس کے ہوگئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستانی ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 79 برس کے ہو گئے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے مئی 1998ء میں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں۔ انہوں سائنسی تحقیقی مضامین اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں۔ فیس بْک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے خصوصی تقاریب منعقد کیں جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے ۔صحت، تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :