عالمی نمبر 4اینڈی مرے نے 500اے ٹی پی فتوحات مکمل کر لیں

بدھ 1 اپریل 2015 11:31

عالمی نمبر 4اینڈی مرے نے 500اے ٹی پی فتوحات مکمل کر لیں
میامی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء ) عالمی نمبر 4برطانیہ کے اینڈی مرے نے میامی ٹینس اوپن کا چوتھا راؤنڈ جیت کر 500اے ٹی پی فتوحات مکمل کر لی ہیں ۔ میامی میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے چوتھے رائونڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے ۔

(جاری ہے)

برطانوی پلیئر اینڈی مرے کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہوا ۔ عالمی نمبر چار اینڈی مرے نے ایک گھنٹہ 59 منٹ 53 سیکنڈز کے سخت مقابلے کے بعد حریف کھلاڑی کو شکست دی ۔ برطانوی کھلاڑی نے چھ سات ، سات پانچ ، چھ صفر سے کامیابی سمیٹ کر 500 ویں اے ٹی پی فتوحات مکمل کر لیں ۔