برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے کیون اینڈرسن کو شکست دے کر اپنے کریئر کی 500 ویں جیت حاصل کرلی
بدھ 1 اپریل 2015 11:32
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے کیون اینڈرسن کو شکست دے کر اپنے کریئر کی 500 ویں جیت حاصل کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ اس سنگ میل کو عبور کرنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے۔عالمی درجہ بندی میں تیسرے مقام پر موجود مرے نے جنوبی افریقہ کے اینڈرسن کو تین سیٹوں میں 4-6، 6-3، 3-6 سے شکست دیکر میامی اوپن کے کوارٹرفائنل میں پہنچے جیت کے ساتھ دنیائے ٹینس کے گرینڈ سلیم اور اوپن عہد میں اینڈی مرے 500 جیت حاصل کرنے والے 46 ویں کھلاڑی بن گئے۔
500 بار جیت کا سنگ میل حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں میں سے صرف نو کھلاڑی ابھی بھی ٹینس کھیل رہے ہیں سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ اینڈی مرے نے اپریل 2005 میں اپنے پیشہ ورانہ کریئر کا آغاز کیا تھا اس طرح انھوں نے یہ کارنامہ دس سال سے ذرا کم وقفے میں انجام دیا۔(جاری ہے)
مرے نے بتایا کہ میامی میں 500 ویں کامیابی سے ہم کنار ہونا بہت مناسب ہے کیونکہ وہ یہاں تربیت کیلئے زیادہ تر وقت گذارتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں اس کورٹ پر گذشتہ کئی برسوں کے دوران بہت سی تکلیفوں سے گذرا ہوں مجھے امید ہے کہ میں اس جیت کو محرک کے طور پر استعمال کرکے مزید میچز جیت سکتا ہوں۔ میرے خیال سے یہ میرا آخری میچ نہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کے کریئر کو جانچنے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں تاہم 800 سے 900 تک میچز جیتنا شاذو نادر اور مشکل امر ہوتا ہے۔ اس لیے یہ جیت آپ کو یہ حوصلہ دیتی ہے کہ اس ہدف پر نظر رکھیں بہر حال موجودہ دور کے کھلاڑیوں میں 33 سالہ راجر فیڈرر سب سے آگے ہیں۔ انھوں نے مجموعی طور پر 1012 میچز میں کامیابی حاصل کی ۔سر فہرست پانچ بار یوایس اوپن جیتنے والے جیمی کونرز لا نام سب سے اوپر ہے جن کی مجموعی کامیابیوں کی تعداد 1235 ہے۔موجودہ کھلاڑیوں میں رفیئل ندال نے 721 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے تو نوواک جوکووچ نے 625 میچز جیت رکھے ہیں مرے کا مقابلہ آسٹریلیا کے 21 سالہ ڈومنک تھیئم سے ہوگا-متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.