رکی پونٹنگ ممبئی انڈیز کے ہیڈ کوچ مقرر

بدھ 1 اپریل 2015 11:32

رکی پونٹنگ ممبئی انڈیز کے ہیڈ کوچ مقرر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ کو انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) میں نئی ذمے داریاں مل گئیں اور وہ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنے کرکٹ کیریئر کی نئی اننگ شروع کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ آٹھ اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کی ٹریننگ کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ میں مکمل ٹیم حصہ نہیں لے گی تاہم دفاعی چیمپین کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آٹھ اپریل کو لیگ کے افتتاحی میچ سے ایک یا دو دن قبل باقی کھلاڑی بھی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ممبئی کے اسکواڈ میں روہت شرما(کپتان)، ابھی منیو متھن، ادتیا تارے، امبتی رائیڈو، ہربھجن سنگھ، جسپریت بھمرا، پارتھیو پٹیل، پراگیان اوجھا، ونے کمار، اکشے وکھارے، ہردک پنڈیا، جگادیشا سوچتھ، نتیش رانا، پاون سیال، سدہیش لاڈ، شریاس گوپال اور انمکٹ چند شامل ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشکل اسکواڈ میں ایرون فنچ، ایڈن بلیزرڈ، کوری اینڈرسن، جوش ہیزل وڈ، کیرون پولارڈ، لاستھ ملنگا، لینڈل سمنز، مرچنٹ ڈی لانگے اور مچل میک کلینیگھن شامل ہیں

متعلقہ عنوان :