پی سی بی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا

بدھ 1 اپریل 2015 11:34

پی سی بی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے آئی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ غیر قانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا شکار ہیں ‘ فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ذرائع کے مطابق اب محمد حفیظ مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور باولنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے بھی تیار ہیں۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی سے ٹیسٹ کیلئے تاریخ مانگی ہے جونہی وقت ملتا ہے محمد حفیظ کا ٹیسٹ کرا لیا جا ئیگا جس کا نتیجہ موصول ہونے میں 2 ہفتے لگیں گے۔

متعلقہ عنوان :