قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 3 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

بدھ 1 اپریل 2015 11:34

قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 3 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 3 اپریل سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اتھیلیکس مقابلوں میں ڈیسک تھرو(تالی) رکاوٹی دوڑ، ہائی جمپ، لونگ جمپ، شاٹ پٹ، ٹرپل جمپ، جیولین تھرو، پال والٹ، ریلے ریس، میراتھن، دوڑ اور ہیمرتھرو کے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :