سونڈ کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کو بھگوان گنیش کا درجہ مل گیا۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 1 اپریل 2015 11:42

سونڈ کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کو بھگوان گنیش کا درجہ مل گیا۔

اترپردیش (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل2015ء)چہرے کی خرابی کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کی پوجا شروع کر دی گئی ہے۔ بچی ہاتھی کی طرح سونڈ کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں علی گڑھ کے قریبی گاؤں میں پیش آیا۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بچی بھگوان گنیش کا دوسرا جنم ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کی یہ حالت جیناتی تبدل کی وجہ سے ہوئی ہے، مگر اس کے باوجود بچی کی پوجا جاری ہے۔

(جاری ہے)

بچی کی پھوپھی نے بتایا کہ میری بھاوج کےہاں جو بچی پیدا ہوئی ہے اس کا چہرہ بالکل بھگوان گنیش جیسا ہے، ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ وہ بھگوان گنیش کا دوسرا جنم ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کوئی بھی اس بچی کے بارے میں سن رہا ہے اس کے درشن کرنے کو آرہا ہے، ساتھ میں جو اس سے بن پڑے چڑھاؤے چڑھا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بچی کا معائنہ کریں گے۔ اگر ممکن ہوا تو اس کا آپریشن بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔