دانت نکالنے کا یہ طریقہ ڈینٹسٹ بالکل نہ دیکھیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 1 اپریل 2015 11:47

دانت نکالنے کا یہ طریقہ ڈینٹسٹ بالکل نہ دیکھیں

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل2015ء)فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ لڑکے کے باپ رابرٹ ابرکرومبی نے اپنے بیٹے کے دانتوں پر دھاگہ باندھا، اس کے بعد اس دھاگے کو اپنی شیورلیٹ کار سے باندھ دیا۔ بیٹا سر کو پیچھے کی طرف جھکا کر کھڑا ہو گیا اور رابرٹ ہاتھ ہلاتا ہوا گاڑی بھگا کر لے گیا۔

(جاری ہے)

اس سارے عمل میں بیٹے کے سر کو ہلکا سا جھٹکا لگا اور دانت اس کے منہ سے باہر آ گیا۔ اس کے بعد لڑکے نے شور مچایا کہ یہ باہر آ گیا ہے۔ رابرٹ نے اس ساری کاروائی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جہاں اسے حد سے زیادہ مقبولیت ملی۔