دیپیکا کے ویڈیو شوٹ پر سوناکشی سنہا کی تنقید

بدھ 1 اپریل 2015 11:49

دیپیکا کے ویڈیو شوٹ پر سوناکشی سنہا کی تنقید

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)بالی وْڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے میگزین ’ووگ انڈیا‘ کے ساتھ ’مائی چوائس‘ یا میرا انتخاب نامی جو ویڈیو شوٹ کی ہے اسے جہاں بیشتر لوگ پسند کررہے ہیں وہاں بہت سے لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔تنقید کرنے والوں کی فہرست میں اب اداکارہ سوناکشی سنہا کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔سونکاشی سنہا کا کہنا ہے کہ خواتین کی آزادی صرف جسمانی رشتے بنانے کی آزادی تک محدود نہیں ہے۔

دیپیکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے خواتین کی آزادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے لیکن سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ابھی تک میں نے ویڈیو تو نہیں دیکھی لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ ویڈیو خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے تحت بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ بااختیار ان خواتین کو بنانے کی ضرورت ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

ہم جیسے متوسط طبقے کی خواتین کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔سونکاشی سنہا کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا آغاز ہے لیکن خواتین کی آزادی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کس طرح کا لباس پہنیں، یا کس کے ساتھ جسمانی رشتے قائم کریں، میرے لیے خواتین کی آزادی کا مطلب ہے ان کو روزگار کے مواقع فراہم کرانا اور ہمت دلانا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ویڈیو کا معاشرے کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنی والی خواتین تک پہنچنا ضروری ہے۔