یمن میں باغیوں کو ہتھیار نہیں بھیجے ‘ ایران

بدھ 1 اپریل 2015 12:07

یمن میں باغیوں کو ہتھیار نہیں بھیجے ‘ ایران

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ایران کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ حکومت نے یمن میں امدادی سامان تو بھیجا لیکن تہران نے ہتھیار بھیجنے سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے تہران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم کے حوالے سے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کو ہتھیار بھجوانے کے الزامات ”مکمل طور پر من گھڑت“ ہیں۔افخم نے کہا کہ غیر فوجی پروازوں کے ذریعے امدادی سامان اور ادویات یمن بجھوائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :