فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم’ ’جراسک ورلڈ“ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جای

بدھ 1 اپریل 2015 12:07

فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم’ ’جراسک ورلڈ“ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم’ ’جراسک ورلڈ“ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جای کر دیا گیا ہے۔ خوف اور دہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک فلم کو کولن ٹریوورو نے ڈائریکٹ کیا ہے، جبکہ فلم کی کاسٹ میں کرِس پریٹ، برائس ڈلاس ہاورڈ، وِنسینٹ ڈی اونو فریو، نِک روبن سن، جیک جانسن، اومے سے، جوڈی گرئیر اور بالی وڈ اسٹار عرفان خان شامل ہیں۔

اسٹیون سپیلبرگ، فرینک مارشل اور پیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پر قائم کردہ، ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے، جس کی تباہ کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے، تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دیوہیکل ڈائنو سارز سے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے، جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔ 150ملین ڈالر کی لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 12جون کو سنیما گھروں میں عام نمائش کے لیے پیش کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :