لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر 3سال کے لیے بھارتی ٹیم کے کوچ مقرر

بدھ 1 اپریل 2015 12:16

لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر 3سال کے لیے بھارتی ٹیم کے کوچ مقرر
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء )بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی کوچنگ کے لیے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کی خدمات حاصل کر لی ہیں ،وہ موجودہ کوچ ڈنکن فلیچر کی جگہ سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق سچن ٹنڈولکر سے 3سال کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے اور وہ آئی پی ایل کے بعد ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے جو ان کا کسی بھی انٹر نیشنل ٹیم کی کوچنگ کا پہلا دور ہوگا ،لیجنڈری بلے باز ورلڈ 2015ء کے سفیر بھی رہ چکے ہیں اور کئی کرکٹ ریکارڈز کے مالک ہیں ۔

41سالہ سچن ٹنڈولکر نے1989ء سے 2012ء کے دوران 463ایک روزہ میچز میں 49سنچریوں اور 96نصف سنچریوں کی مدد سے 18426رنز بنا ئے تھے جب کہ اپنے 24سالہ ٹیسٹ کیریئر میں لٹل ماسٹر نے 200میچز کھیلے جن میں ان کی رنز کی تعداد 15921ہے جس میں 51سنچریاں بھی شامل ہیں ۔