اتر پردیش والے ہوشیار ہوجائیں ، بارات لیٹ ہونے پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا

بدھ 1 اپریل 2015 12:53

اتر پردیش والے ہوشیار ہوجائیں ، بارات لیٹ ہونے پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا

اتر پردیش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل2015ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں بارات لے کر جانے والے دلہا خبردار ہو جائیں ، مقررہ وقت سے بارات جتنے منٹ لیٹ ہوئی اتنے ہی سو جرمانہ بھرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

تونکپوری تانڈا گاؤں کی پنچایت کے فیصلے کےمطابق شادی کے موقع پر لڑکی والوں کو انتظار کرانے والے باراتیوں کو جرمانہ دینا ہوگا ۔ مقررہ وقت سے ایک منٹ بارات لیٹ ہوئی تو ایک سو روپے دو منٹ ہوئی تو دو سو روپے اور اسی طرح رقم بڑھتی جائے گی ۔ دلہا والے بارات لاتے وقت زیادہ شور بھی نہیں کریں گے ۔ دس ہزار مسلم آبادی والے اس گاؤں میں لوگوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بچیاں صرف اپنے گاؤں میں ہی بیاہیں ۔