Live Updates

حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کے سیکرٹری کلچر کے عہدے سے مستعفی

بدھ 1 اپریل 2015 13:01

حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کے سیکرٹری کلچر کے عہدے سے مستعفی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) حمزہ علی عباسی کا خیال ہے کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری کلچر کے عہدے لئے مناسب نہیں ہیں لہذا انہوں نے فیس بک کے ذریعے اپناعہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل ”پیارے افضل “ کے ہر دل عزیز ہیرو اور فلم وار میں اہم کردار ادا کرنے والے حمزہ نے فیس بک پر ایک طویل اسٹیٹس پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہاہے کہ ان کی نئی آنے والے فلم ”جوانی پھر نہیں آنی‘ ‘میں کام کرنے کے بعد تحریک انصاف کے شعبہ ثقافت کا مرکزہ عہدہ نہیں رکھ سکتے۔

ان کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنے خیالات اور کے مطابق کام نہیں کیا وہ سمجھتے ہیں کہ فلم پاکستانی کلچر کے منافی ہے لہذا وہ کسی پالیٹیکل پارٹی میں ثقافتی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں رہے۔حمزہ علی عباسی فیس بک پر بہت متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے سیاسی ، سماجی اور مذہبی خیالات کے بارے میں پوسٹ کرتے ہیں۔گزشتہ سال اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے دئیے گئے جلسے میں حمزہ علی عباسی نے وار فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کے ساتھ شرکت کی تھی اور تحریک انصاف کا حصہ بنے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات