گلوکار طاہر شاہ کو امریکن ایوارڈ مل گیا

بدھ 1 اپریل 2015 13:01

گلوکار طاہر شاہ کو امریکن ایوارڈ مل گیا

کراچی/نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)سوشل میڈیا پر اپنے گانے ''آئی ٹو آئی'' سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں امریکن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ گلوکار طاہر شاہ کی جانب سے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے کہ انہیں یہ ایوارڈ ان کے شہرت یافتہ گانے "آئی ٹو آئی'' کی بہترین نغمہ نگاری پر دیا گیا۔

بلاگ میں کہا گیا کہ انہیں امریکن پرسٹیج ایوارڈ کی نغمہ نگاری کی کیٹگری میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اب خدا ہی بہتر جانے یہ گلوکار طاہر شاہ کو کس نے اور کب یہ ایوارڈ دے کر نوازا ہے کیونکہ گوگل جیسے سرچ انجن بھی ان کے ایوارڈ کو ڈھونڈنے میں اپنی ناکامی تسلیم کر لی ہے۔ خیال رہے کہ گلوکار طاہر شاہ کے گانے ' آئی ٹو آئی'' نے سوشل میڈیا پر انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ ناظرین ان کی شخصیت، ان کے بالوں کے سٹائل خصوصا اس گانے کی نغمہ نگاری سے خاصے ''متاثر'' ہوئے تھے۔ جبکہ دوسری جانب انھیں سوشل میڈیا پر ناظرین کی جانب سے مذاق کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔