اسلام آباد کی پوش مارکیٹوں میں شریف لڑکیوں کو چھیڑنے والا گروہ گرفتار

گینگ کے لڑکوں میں ایم این اے کا بیٹا ، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس پی کا بیٹا بھی شامل

بدھ 1 اپریل 2015 13:29

اسلام آباد کی پوش مارکیٹوں میں شریف لڑکیوں کو چھیڑنے والا گروہ گرفتار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) اسلام آباد ، ایک 14 سالہ لڑنے کے جناح سپرمارکیٹ میں شریف لڑکیوں کو چھیڑنے والے گروہ کی نشاندہی کر دی اور پولیس نے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے گینگ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کی جناح سپر مارکیٹ سے اس وقت ایک گینگ گرفتار کر لیا ۔

جب وہ گزشتہ رات کو ایک نوجوان لڑکی کو گھیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اور ایک راہ گیر کے دیکھنے پر ہوائی فائرنگ شروع کر دی تھی ۔ رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاری ایک 14 سالہ طالب علم کی مدد سے عمل میں آئی ہے ۔ جو صبح سکول جاتا اور رات کو گاڑیاں دھوتا ۔ مقامی دکانداروں نے گینگ کے ڈر کے مارے پولیس سے تعاون سے انکار کر دیا تھا ۔ گینگ کے 2 افراد گرفتار ہو چکے ہیں ان کے نام عمران اور خرم ہیں پولیس دیگر ملزمان کو بھی شناخت کر چکی ہے ۔ گینگ کے لڑکوں میں ایک ایم این اے کا بیٹا ، ایک اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا ، ایک سابقہ خاتون وفاقی وزیر کا بیٹا بھی شامل ہے ۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کوہسار پولیس سٹیشن میں ایف آ ئی آر درج کر لی ہے اور گینگ کے 4 دیگر لڑکوں کی تلاش جاری ہے

متعلقہ عنوان :