کرپشن کے خلاف مارچ ،ضلعی انتظامیہ نے جمشید دستی کو مینار پاکستان سے نکال دیا

بدھ 1 اپریل 2015 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کرپشن کیخلاف احتجاج کرنے والے مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی کو پولیس نے مینار پاکستان سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جمشید دستی قافلے کے ہمراہ سائیکل پر مینار پاکستان پہنچے تھے جہاں انہیں رات گزار کر صبح 12بجے سائیکل پر اسلام آباد نکلنا تھا مگر ضلعی انتظامیہ نے انہیں مینار پاکستان سے نکال دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان کوئی رات گزارنے کی جگہ نہیں ہے لہذاجمشید دستی رکن قومی اسمبلی ہیں اس لیے انہیں کسی ہوٹل میں رکوایا جا سکتا ہے۔