17 واں نیشنل سینئر زکرکٹ کپ‘ملتان وائٹس نے ملتان ہیروز کو 8 وکٹوں سے ،ملتان جناح نے ملتان ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 1 اپریل 2015 13:53

17 واں نیشنل سینئر زکرکٹ کپ‘ملتان وائٹس نے ملتان ہیروز کو 8 وکٹوں سے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) 17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے جاری ،ایمرسن کالج ملتان کی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ملتان وائٹس نے ملتان ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ ملتان ہیروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے۔ وسیم شیخ نے 27 اور افتخار بخاری نے 16 رنز بنائے۔ ملتان وائٹس کی طرف سے جاوید ملک نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5/10، نعیم اقبال 4/25 اور اخلاق احمد نے 1/11 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں ملتان وائٹس نے 14.3 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ذاکر حسین نے 18 جبکہ جاوید ملک نے 38 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ملتان ہیروز کی طرف سے منصور شاہ نے 1/20 اور صفدر شاہ نے 1/5 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

عامر عطا ، ارشاد سونی امپائر جبکہ محمد اکبر سکورر تھے۔ اسی سلسلے کا دوسرا میچ ملتان جناح اورملتان ٹائیگرز کے درمیان انضمام الحق اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو کہ ملتان جناح نے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔

ملتان ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ ممتاز نیاز ی نے 57، عامر بیگ 21، ندیم حیدر 20 اور الیاس صدیقی نے 18رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ملتان جناح کی طرف سے محمد ارشاد نے 4/22، عبدالوہاب 2/22، ڈاکٹر ندیم منظور 1/12، ندیم حیدر 1/32 اور محمد لال نے 1/36 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ملتان جناح نے 21.1 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر مطلوبہ سکورا کرلیا۔ ندیم اختر نے 86 رنز ناٹ آؤٹ اور عابد محمود نے 67 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ملتان ٹائیگرز کی طرف سے اصغر بھٹی نے 1/27 وکٹ حاصل کی۔ ہاشم علی، محمد یوسف امپائر جبکہ قیصر عباس سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :