موقع ، موقع گانے نے بھارتیوں کا جینا حرام کر دیا

بدھ 1 اپریل 2015 13:54

موقع ، موقع گانے نے بھارتیوں کا جینا حرام کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء ) ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کا مذاق اڑانے کے لیے بنایا گیا گانا ’’ موقع ، موقع ‘‘ خود بھارتیو ں کے لیے درد سر بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ’’ موقع ، موقع ‘‘ گا کر پاکستانیوں نے ہندوستانی شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ایک وڈیو میں چند پاکستانی نوجوان گاڑی روک کر ایک شخص سے اسکی شہریت پوچھتے ہیں اور جواب ملنے پر قہقہے لگاتے ہوئے ’’موقع ، موقع ‘‘ گنگنا شروع کر دیتے ہیں ۔

بھارتی غرور کے باعث غیر ملکی بھی ہندوستان کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ ایک اور وڈیو میں ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران ایک آسٹریلین شہری بھارتیوں کو دیکھ کر ’’ موقع ، موقع ‘‘ گنگناتا ہے جسے سن کر وہاں کھڑے لوگ بھی ہنستے ہیں ۔