آئی سی سی سے تنازعہ ، مصطفی کمال نے صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

بدھ 1 اپریل 2015 14:05

آئی سی سی سے تنازعہ ، مصطفی کمال نے صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر مصطفیٰ کمال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، استعفیٰ کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرسکتے جو غیر آئینی اور غیر قانونی کام کرسکتے ہوں، نیا صدر نجم سیٹھی کو بنایا جائے گا ،۔ آئی سی سی اجلاس کے دوران امپائرنگ کے تنازعے پر مصطفی کمال کے بیان پر تنقید بھی کی گئی تھی ۔

مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں بھارت کی اجارہ داری ہے بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے کے لئے غلط ایمپائرنگ کی گئی ہے آئی سی سی میں صدارت کا عہدہ بے اختیار ہے تمام فیصلے بھارت کی مرضی سے ہوتے ہیں ۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ جیتنے والی ٹیم کو انعامی ٹرافی تقسیم کرنا میرا حق تھا مجھے تقریب میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف آئی سی سی کا نیا صدر نجم سیٹھی کو بنائے جانے کا بھی امکان ہے اور اس حوالے سے جلد فیصلہ کردیا جائے گا ۔

واضح رہے مصطفیٰ کمال کو ورلڈکپ فائنل کے بعد ہونے والی تقریب میں ٹرافی دینے کے حق سے محروم کردیا گیا تھا اورلڈکپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کو یہ ٹرافی آئی سی سی چیئرمین این سری نواسن نے دی حالانکہ آئی سی سی نے جنوری 2015 کو اپنے قوانین میں ایک ترمیم کرتے ہوئے اپنے صدر کو عالمی ایونٹس کی ٹرافیاں دینے کا حق دیا تھا۔مصطفیٰ کمال نے دو بنگلہ دیشی ٹی وی چینیلز سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ آئی سی سی نے ان کے حقوق کا احترام نہیں کیا، تاہم جب وہ گھر واپس لوٹ جائیں گے تو وہ اپنے ہی ادارے کے بارے میں معلومات افشاء کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کا اگلا صدر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو بننا ہے۔ آئی سی سی اجلاس کے دوران امپائرنگ کے تنازعے پر مصطفی کمال کے بیان پر تنقید بھی کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :