جناح گراؤنڈ واقعہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ‘ الیکشن کمیشن

بدھ 1 اپریل 2015 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کراچی واقعہ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو سیاسی مفاہمت اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے کراچی میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ورکروں میں تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کارکنوں اور قائدین سے کہا گیا کہ وہ ایک دوسرے پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے گریز کریں۔ کراچی کے ایک حلقہ میں ضمنی انتخاب کے موقع پر دونوں جماعتیں مفاہمت کی راہ اپنائیں اور ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے ساتھ جلسہ کریں۔

متعلقہ عنوان :