ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 5 اپریل کو ہونگے

بدھ 1 اپریل 2015 14:23

ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 5 اپریل ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 5 اپریل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

قومی ہیڈ کوچ سہیل رشید نے بتایا کہ چیمپئن شپ 12 اپریل سے 16 اپریل تک دوحہ قطر میں ہوگی،جس میں 8رکنی قومی ریسلنگ ٹیم شرکت کرے گی اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ویٹ 4 اپریل اور ٹرائلز5 اپریل کو ہونگے، انہوں نے کہا کہ ان دنوں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 43 پہلوان شرکت کر رہے ہیں،قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 10 اپریل کو قطر رووانہ ہوگی۔