ٹیوٹا سے فارغ التحصیل نوجوانوں کو یو اے ای ملازمت مہیا کرنے کیلئے مہارت کی بنیاد پر انٹرویو سیشن کا انعقاد
بدھ 1 اپریل 2015 14:42
لاوہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے اپنے اداروں سے فارغ التحصیل نوجوانوں کو یو اے ای ملازمت مہیا کرنے کیلئے مہارت کی بنیاد پر انٹرویو سیشن کا انعقاد کیا۔ٹیوٹا کے فارن پلیسمنٹ سیل کی جانب سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے یو اے ای کی مرکری مینا کمپنی کے تعاون سے فیصل باجوہ کی سربراہی میں سیشن کا انعقاد ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں کیا گیا۔
بھرتی کے طے کردہ معیار کے مطابق انٹرویو کیلئے آئے ہوئے 300پاس آؤٹ میں سے 150نوجوانوں کو گزشتہ روزالیکٹریشن ٹریڈ میں شارٹ لسٹ کر دیا گیا۔چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے انٹرویو سیشن کادورہ کرتے ہوئے شارٹ لسٹ نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی کھیپ میں شارٹ لسٹ کئے گئے گریجویٹس کو یو اے ای بھجوایا جائے گا جبکہ باقی ماندہ امیدواروں کو بھی آئندہ کھیپ میں مطلوبہ مہارت کے طریق کار کے مطابق منتخب کرتے ہوئے بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.