حکمران عوام پر پٹرول بم گرانے میں مصروف ہیں ‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 1 اپریل 2015 14:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن ہمارے حکمران عوام پر پٹرول بم گرانے میں مصروف ہیں ،تحریک انصاف اس کے لئے بھرپور احتجاج کرے گی۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کسی ڈرون حملے سے کم نہیں ہے ، حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں سے عوام سخت تنگ آ چکے ہیں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے ، آئے روز قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور غریب عوام کو ریلیف دیں ورنہ حکمرانوں کو عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔