دورہ بنگلہ دیش، قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

بدھ 1 اپریل 2015 14:53

دورہ بنگلہ دیش، قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء ) دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں دورہ بنگلہ دیش کے لیے مختلف کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جادوگر آف سپنر سعید اجمل اور جنید خان کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے ،ہیڈ کوچ وقار یونس اور دیگر سٹاف 5اپریل کو وطن واپس پہنچے گا اور ان سے فون پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 6اپریل سے لاہور میں لگے گا ۔

متعلقہ عنوان :