برطانوی کمنٹیٹر مارک نکولس نے شاہد آفریدی اور مصباح الحق سے معافی مانگ لی

بدھ 1 اپریل 2015 15:12

برطانوی کمنٹیٹر مارک نکولس نے شاہد آفریدی اور مصباح الحق سے معافی مانگ ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء ) برطانوی کمنٹیٹر مارک نکولس نے ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل کی تقریب میں پاکستان کے سابق ون ڈے کرکٹر مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا تذکرہ نہ کرنے پر دونوں کرکٹرز اور شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی ہے ۔ اتوار کے روز میلبورن میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کی اختتامی تقریب کے دوران انگش کمنٹیٹر مارک نیکولس نے ٹورنامنٹ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سٹار کھلاڑیوں کا زکر کیا۔

نکولس نے زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے کے بعد آسٹریلیا کے مائیکل کلارک اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کو خراج تحسین پیش کیا لیکن پھر حیران کن طور پر مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ذکر کیے بغیر ہی آگے نکل گئے۔

(جاری ہے)

تقریب ختم ہوئی اور آسٹریلیا کا جشن شروع تاہم پاکستانی فینز نکولس کے رویہ پر شدید نالاں ہوئے اور ٹوئٹر پر نکلولس سے وضاحت طلب کر ڈالی۔

تین دن گزرنے کے بعد نکولس نے واضح کیا کے مصباح اور آفریدی کا زکر نا کرنا ان کی غلطی نہیں، آفریدی کئی سالوں سے ان کے دوست ہیں اور وہ انہیں اور مصباح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مارک نکولس کا کہنا تھا کہ اصل غلطی تقریب کا سکرپٹ لکھنے والوں کی ہے جو مصباح او ر آفرید ی کا نام ڈالنا بھول گئے تھے ۔

انہوں نے پاکستانی قو م کی جانب سے نسل پرستی کا الزام لگائے جانے پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان پر ایسا الزام نہ لگایا جائے ، میلکم مارشل ان کے بہترین دوست تھے

متعلقہ عنوان :