جادوگر آف سپنر سعید اجمل کی مقامی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں باؤلنگ

بدھ 1 اپریل 2015 15:26

جادوگر آف سپنر سعید اجمل کی مقامی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں باؤلنگ
فیصل آباد (دنیا نیوز ) فیصل آباد میں دوسرا سائیکہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ہونے والے میچ میں جادوگر سپنر سعید اجمل ایکشن میں نظر آئے جنہیں دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی ۔

(جاری ہے)

بوہڑاں والا کرکٹ گرائونڈ میں ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی اور زواری کرکٹ کلب ملتان کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں قومی سپنر سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

زاوری کرکٹ کلب نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز سکور کیے ۔ جادوگر سپنر نے شاندار بائولنگ کی 4 اوورز میں 18 سکور دے کر 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ ہدف کے تعاقب میں سعید اجمل کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دیتے ہوئے 16.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا ۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایسے ٹورنامنٹس ہوتے رہنے چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :