سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی سہولت ختم کرنا افسوسناک ہے ‘ سید بلال شیرازی
بدھ 1 اپریل 2015 16:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی سہولت ختم کرنا افسوسناک امر ہے ،ساڑھے66کروڑ کے وافر فنڈز ہونے کے باوجود انجکشن، میڈیسن اور پی سی آرٹیسٹ کٹس کی خریداری نہ کرنا بیڈگورننس کی انتہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث ناقص پانی کی فراہمی سے ہیپاٹائٹس مرض میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے اور مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی سہولت ختم ہونے اور ادویات کی عدم فراہمی سے ہیپاٹائٹس کے چالیس ہزار سے زائد مریض علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں ۔
بلال شیرازی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس مرض کا علاج انتہائی مہنگا ہے اور غریب مریض اس کا پرائیویٹ علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی دور میں ہسپتالوں میں وافر ادویات فراہم کی جاتی ہیں اور مریضوں کا مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر تھیں لیکن آج شہباز شریف روڈزپروگرام کیلئے تو150ارب سے زائد موجود ہیں جنگلہ بس کے لیے اربوں کے فنڈز جبکہ غریب مریضوں کے علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز نہ ہونا مریضوں کا استحصال ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.