غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی ہے ‘ عابد حسین صدیقی

بدھ 1 اپریل 2015 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی ہے اگر صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے میں حکمرانوں کا روڑے آٹکانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی دونوں بڑی جماعتوں نے کمٹمنٹ دی تھی کہ وہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے جماعتی سیاست کو فروغ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت میں ابھی بھی ضیاء الحق کے جراثیم موجود ہیں اُس نے بھی غیر جماعتی انتخابات کروائے اور پاکستان کی سیاست اور جمہوری اداروں کو تباہ کیا جس کی سزا آج قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آئین پاکستان میں ان خرابیوں کو ٹھیک کیا جو ڈکٹیٹروں نے شامل کی تھیں اور آئین پاکستان کو اس کی اصل شکل میں اٹھارویں ترمیم کے ذریعے بحال کیا۔

متعلقہ عنوان :