چلی: بادبانی کشتی کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے مہارت دکھا کر شائقین سے داد سمیٹی

بدھ 1 اپریل 2015 16:41

چلی: بادبانی کشتی کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے مہارت دکھا کر شائقین سے ..
کیپ ہورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء ) چلی کے ساحل سمندر بادبانی کشتیوں کے مقابلے کے دوران کشتی بانوں نے زبردست جوش اور سمندر کی بپھری ہوئی لہروں کے خلاف اپنا زور بازو دکھا کر دیکھنے والوں کے دل جیت لیے اور خوب داد سمیٹی ۔

(جاری ہے)

کیپ ہورن پر کشتی رانوں کا اِن ایکشن ہونا دیدنی تھا ، تیز پانی کے بہاؤ روکنے کے لیے خوب زور دکھایا گیا ، کشتی رانوں کے جوش نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا ، LEG 5 میں دفاعی چیمپئن سمیت چار ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں ۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں تیز ترین قرار پائی جبکہ پانچ سو اکاون ناٹیکل مائیلز کا فاصلہ پہلے طے کرنے کے مجموعی ریکارڈ میں تیسرے نمبر پر رہی ۔